مکی آرتھر کی جگہ ڈین جونز پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کو پاکستان سپر لینگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کراچی کنگز کے ساتھ بھی معاہدہ ختم ہو گیا، فرنچائز نے سابق آسٹریلوی کرکٹر کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر جاری کرتے ہوئے ان کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب دیگر فرنچائزز میں معین خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، عاقب جاوید لاہور قلندرز اور محمد اکرم پشاور زلمی کے کوچ برقرار رہیں گے، ملتان سلطانز کی منیجمنٹ بھی جوہان بوتھا کی جگہ اینڈی فلاور کو ذمہ داریاں سونپنے پر غور کررہی ہے،ان کی معاونت کیلیے قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود اور مشتاق احمد بھی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈین جونز کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 2 ٹائٹلز اور 8 پلے آف میچز میں سے 6 جیتے۔

Comments are closed.