چاول کی برآمدات میں 87.35 فیصد،سبزیوں کی برآمدات میں 53.81 فیصد اضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 87.35 فیصد جب کہ سبزیوں کی برآمدات میں 53.81 فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران  سبزیوں  کی برآمدات ایک  لاکھ 45 ہزار 675 میٹرک ٹن  تک بڑھ گئی جن کی مجموعی مالیت 6 ہزار 60 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے۔

جب کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران ایک لاکھ 39 ہزار 919 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئیں  جن کی مجموعی مالیت 3 ہزار 940 ملین روپے رہی، اس طرح اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سالکے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں سال اسی عرصہ کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 120 ملین یعنی 53.81  فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال  کے پہلے 3 ماہ کے دوران ایک لاکھ 27 ہزار 669 میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 16 ہزار 396 ملین روپے رہی، جب کہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات 2 لاکھ 1 ہزار 873 میٹرک ٹن  تک بڑھ گئی جن کی مجموعی مالیت 30 ہزار 718 ملین روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال اسی عرصہ کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں  14 ہزار 322 ملین یعنی 87.35 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Comments are closed.