اسپتالوں،تعلیمی اداروں سمیت کمرشل صارفین کیلئے گیس کے فکسڈچارجزمیں 300 فیصد اضافہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوام کو  ایک اور جھٹکا دیا گیا ہے،اوگرا نے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 300 فیصد سے زائد کااضافہ کردیا۔۔ عام گھریلو صارفین  براہ راست متاثر نہیں ہوں گے۔

 اوگرا کی جانب سے مہنگائی کا ایک اور وار کیا گیا ہے، گیس  پھر مہنگی کرتے ہوئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 300 فیصد سے زائد  کااضافہ کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن  کے مطابق عام گھریلو صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔۔

گیس سرکاری دفاتر،اسپتالوں،تعلیمی اداروں، رہائشی کالونیوں، گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس  اورفلاحی اداروں کے لیے  ماہانہ گیس فکسڈ چارجز فکسڈ چارجز1053 روپے سے بڑھاکر4ہزار 680 روپے کر دیے گئے ہیں۔ کمرشل صارفین، ہوٹلوں، تجارتی مراکزاورآئس فیکرٹریوں کے لیےفکسڈ چارجز 1 ہزار225 روپے سےبڑھ کر5 ہزار880 روپے ہوگئے۔اوگرا کی جانب سے ترمیمی بل کا اطلاق فوری طور ہو گا۔

Comments are closed.