ڈاکٹرارشد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ڈاکٹر ارشد پر مقالہ جات میں چربہ سازی کا الزام تھا۔

ڈاکٹر ارشد سمیت دیگر ہائی پروفائل کے خلاف چربہ سازی کے معاملے پر کمیشن کا دو روزہ اجلاس بھی ہواجس میں کمیشن کے اراکین نے ڈاکٹر ارشد کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔  ڈاکٹر ارشد کے معاملے پر دو کمیٹیوں نے اپنی رپورٹس دی تھی اس کے باوجود انہیں عہدے سے ہٹا نہیں گیا اور نہ ہی وہ خود سے اپنے عہدے سے الگ ہوئے۔

یاد رہے کہ سابق چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے ڈاکٹر ارشد کے حوالے سے کمیٹیوں کی رپورٹ صدر مملکت کو بھجوائی تھی تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود کوئی فیصلہ نہ آسکا۔ صدر مملکت کو رپورٹ بھجوائے جانے کے بعد ڈاکٹر ارشد نے بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر ادارے کے کئی افسران کے ساتھ ناروا رویہ اپنائے رکھا۔

Comments are closed.