اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے حکومت نے ایک بار پھر بجلی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر کردی۔ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے بیاسی پیسے فی یونٹ تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
وزیر خزانہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں بجلی کے واجبات کی وصولی کا عمل بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وصولیوں کا عمل بہتر ہونے تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بدھ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلایا ہے، جس میں بجلی واجبات کی وصولیوں کا معاملہ زیرغور آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے بجلی واجبات کی وصولیوں کا عمل بہتر بنانے کا کہہ رہے ہیں، لیکن اس کے نتائج نہیں مل رہے۔
Comments are closed.