شمالی وزیرستان میں آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک، سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں بویا کے چرخیل گاؤں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے جس میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسزکے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں کارروائی کی جس میں 2 دہشت گرد ہلاک اور فورسز کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی اداروں کو چرخیل گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملیں، جس پر آپریشن کیا گیا اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار شیر زمان اورسپاہی محمد جواد شامل ہیں۔

Comments are closed.