سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور ظلم و ستم کی تازہ لہر کے خلاف وادی بھر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔احتجاج اور ہڑتال کی کال مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی ہے۔ جس کے بعد قابض بھارتی افواج اور کٹھ پتلی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاکہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے بھارتی فوج اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ہے،مظاہرین پر پیلیٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے،،، وادی کشمیرکو بھارت قابض افواج نے مکمل طور پرسیل کردیا ہے، حریت کانفرنس کے قائدین کو گرفتار کرنے کے لئے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سینئر حریت رہنما الطاف بٹ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی غیرمتزلزل تحریک آزادی سے بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے، نوجوانوں اور حریت کانفرنس کے کارکنوں کو گرفتار کیے جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کے لئے اقوام متحدہ فوری طورمداخلت کرے۔
Comments are closed.