اسلام آباد: صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعلود خان نے مسئلہ کشمیر پر اصولی اور دو ٹوک موقف اپنانے پر وزیراعظم مہاتیر محمد اور ملائیشیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے پاکستان میں متعین ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام ملائیشیا کے وزیراعظم کے احسان مند اور ان کے دلیرانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس جرات مندی کا مظاہرہ مہاتیر محمد نے اس سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران کیا وہ قابل ستائش ہے۔ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر حملہ کیا اور وہ اس پر قابض ہے، حالانکہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔
صدر ریاست سردار مسعود خان ن بھارتی دباؤ کے باوجود مرد مجاہد مہاتیر محمد نے جموں و کشمیر کے مسئلے پر پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات ہیں اور یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف کو جاری رکھیں گے اور آزاد کشمیر کے ساتھ اپنے ثقافتی اور معاشی تعلقات استوار کرنے کے مواقع تلاش کریں گے۔
Comments are closed.