راولاکوٹ: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد اور تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوگئی جس میں کئی بھارتی فوجیوں کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے جورا سیکٹر پر سول آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 معصوم شہری شہید اور خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں 14 سال کا شہریار اور 29 سال کا نوید شامل ہیں جب کہ بھارتی فوج کی لسواگاوٴں پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی کارروائی میں بھارتی فوج کی چوکی تباہ ہوگئی اور بھاری جانی نقصان ہوا جب کہ بھارتی چیک پوسٹ سے لاشوں کو نکالتے ہوئے دیکھا گیا ہے، پاک فوج اور بھارتی فورسز میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 پاکستانی فوجی زخمی بھی ہوئے۔
Comments are closed.