اسلام آباد: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت، ملی یکجہتی اور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جس میں بابائے قوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب جاری ہے جس میں اعلیٰ حکومتی، عسکری اور سیاسی شخصیات شریک ہیں۔ یوم قائد اعظم کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اقوام عالم میں ایک باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments are closed.