ونڈوز فون استعمال کرنے والے صارفین آج واٹس ایپ سروسز سے محروم ہو جائیں گے

ویب ڈیسک

ونڈوز فون استعمال کرنے والے صارفین کوکل سے واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت میسرنہیں ہو گی 31 دسمبر آج رات 12 بجے کے مائیکروسافٹ سٹور سے ایپ کوہٹا دیا جائے گا
اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فون صارفین کو ایک پیغام بھی ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا کہ آپ 31 دسمبر کے بعد اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کو استعمال نہیں کر پائیں گے
علاوہ ازیں آنے والے چند ماہ کے دوران واٹس ایپ کچھ اینڈرائڈ اور آئی فونز کے ماڈلز پر بھی کام کرنا بند کردے گا
ایسے اینڈرائڈ فون صارفین جو اینڈرائڈ کا 2.3.7 ورژن یا اس سے پہلے والا ورژن استعمال کر رہے ہیں ان کے موبائل فون پر اب آئندہ برس یکم فروری سے واٹس ایپ موجود نہیں ہوگا۔
اسی طرح ایسے ایپل صارفین جو آپریٹنگ سسٹم 8 یا اس سے پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں بھی یکم فروری سے واٹس ایپ کی سروس نہیں ملے گی
واٹس ایپ نے ونڈوز صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنے واٹس ایپ کی چیٹ یعنی بات چیت کو کھونا نہیں چاہتے تو وہ 31 دسمبر سے پہلے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی چیٹ ہسٹری کو ایکسپورٹ کرلیں

Comments are closed.