اسلام آباد: نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کے مارے عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری منظور کرلی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تجویز کردہ 2 روپے 25 پیسے سے 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔ جنوری 2020ء کےلیے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت پیٹرولیم حکام نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جو جنوری 2020ء میں رائج رہے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 08 پیسے کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔
قبل ازیں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
Comments are closed.