مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی پر دنیا کب تک خاموش رہے گی؟ عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی اور عالمی برادری کی خاموشی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کب تک فسطائی مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی پر خاموش رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے اندر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم اور ریاستی دہشت گردی سے متعلق بھارتی جریدے کا مضمون شیئر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فسطائی مودی سرکار ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، دنیا کب تک اس ریاستی دہشت گردی پر خاموش رہے گی۔

Comments are closed.