اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی دارالحکومت کی تین بڑی جامعات کے سربراہان کی تقرری کردی ہے۔
ڈاکٹر محمد علی کو وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلر تھے۔
ڈاکٹر ضیاالقیوم کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے، ڈاکٹر ضیاالقیوم یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا ریکٹر تعینات کردیا گیا، ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اسی جامعہ کے ریکٹر رہ چکے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں یونیورسٹیز کے سربراہان کی تعیناتیاں چار سال کے لیے کی گئی ہیں۔
Comments are closed.