مسجد میں دھماکہ کر کے نمازیوں کونشانہ بنانے والے مسلمان نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں مسجد میں دھماکہ کر کے نمازیوں کو شہید کرنے والے کسی صورت مسلمان نہیں ہو سکتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ مسجد میں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاموں میں پولیس اور سول انتظامیہ سے تعاون کی ہدایت کی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مسجد میں دھماکہ کرنے اور بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانے والے ہرگز مسلمان نہیں ہو سکتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دھماکےکے فوری بعد ایف سی کےجوان جائےحادثہ پرپہنچے اور علاقےکامحاصرہ کیا، بم دھماکے کے بعد ایف سی پولیس کے ساتھ مل کرمشترکہ آپریشن کررہی ہے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

Comments are closed.