مفتی قوی کیساتھ سیلفی: حریم شاہ کا انجام بھی قندیل بلوچ جیسا ہوگا؟سوشل میڈیا پر بحث

اسلام آباد: متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصویر منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا۔

پاکستان کی متنازع سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے ساتھ اسکینڈل کے بعد مفتی عبدالقوی کی اب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں دونوں ایک ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین حریم شاہ اور مفتی قوی کی تصویرپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حریم شاہ کو قندیل بلوچ سے منسلک کر رہے ہیں۔ محمد شفیق نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا اس لڑکی (حریم شاہ) نے مفتی قوی سے کیوں ملاقات کی؟ کیا مفتی قوی دوبارہ خبروں میں آنا چاہتے ہیں یا پھر حریم شاہ کا انجام بھی قندیل بلوچ کی طرح ہوگا؟

دوسری جانب سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق مفتی قوی کا اس تصویر کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی حریم سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی جہاں حریم نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے اجازت دے دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی متنازع ترین سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی مفتی قوی کے ساتھ سیلفی نے بھی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچایا تھا تاہم وہ قندیل بلوچ کی آخری سیلفی ثابت ہوئی تھی اور اس کے بھائی نے قتل کردیا تھا۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں دیگر ملزمان کے ساتھ مفتی عبدالقوی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم گزشتہ برس ستمبر میں عدالت کی جانب سے مفتی قوی کو بری کردیا گیا تھا۔

Comments are closed.