وزیراعظم نے فیصل واوڈا کی ٹاک شوزمیں شرکت پرپابندی لگا دی، سابقہ رویئے پر وضاحت طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں غیرذمہ دارانہ رویہ اپنانے پر وضاحت طلب کر لی۔جب کہ ٹاک شوز میں ان کی شرکت پر آئندہ دو ہفتوں کے لئے پابندی بھی عائد کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر وضاحت مانگی ہےجب کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے ایک نجی چینل کے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ میز پر رکھ کر شرکت کی تھی اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو بیانات کے برعکس آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments are closed.