ن لیگ حکومت کا معاشی استحکام، قومی اثاثےگروی رکھ کرقرض لیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں معاشی استحکام کے درپردہ حقائق منظر عام پر آ گئے، سابقہ حکومت نے اپنے دور میں موٹرویز کے 4 سیکشنز اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کا کچھ حصہ گروی رکھ کر 3 ارب ڈالر قرض حاصل کیا۔

ن لیگ کے دور حکومت میں اپنے دور میں موٹرویز کے چار سیکشنز اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کچھ حصہ گروی رکھ کر قرض حاصل کیا، یہ اثاثے تین سے پانچ سال کے لیے گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کیے گئے۔

دسمبر2014میں 1ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کے لیے اسلام آباد تا چکوال موٹروے پانچ سال کے لیے گروی رکھا گیا، جون2014 میں فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹر وے سیکشن 3سال کے لیے گروی رکھ کر 49 ارب 53 کروڑ روپے سکوک بانڈ جاری کیے گئے۔

دسمبر 2015 میں 117 ارب 72 کروڑ روپے کے سکوک بانڈ کے کیلئے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کے کچھ اثاثے گروی رکھے گئے، جب کہ فروری2016میں دوبارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کا ایک حصہ گروی رکھ کر 116ارب 25 ارب روپے کے سکوک بانڈ جاری کئے گئے۔

مارچ 2016 میں 80ارب 40 کروڑ روپے مالیت سکوک بانڈز کیلئے تیسری بار پھر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایک حصہ گروی رکھا گیا، اکتوبر2016میں حافظ آباد لاہور موٹر وے گروی رکھ کر 1ارب ڈالرکے پانچ سالہ سکوک بانڈز جاری کیے گئے۔

نومبر2017 میں پانچ سال کے لئے چکوال حافظ آباد موٹر وے گروی رکھ کر 1ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کیے گئے، جب کہ جون2017 میں 71 ارب7 کروڑروپے کے سکوک بانڈ کیلئے فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹر وے کو گروی رکھا گیا۔

Comments are closed.