سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، درندہ صفت بھارتی فورسز نے سری نگر میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، سری نگر میں بھارتی فوج نے نام نہاد محاصر و تلاشی آپریشن کے فائرنگ کر کے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مختلف علاقوں میں قابض فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، بھارت کی جنونی مودی سرکار کشمیری مسلمانوں کو جوش و جذبہ دیکھتے ہوئے آج پھر درندگی پر اتر آئی اور وادی میں خون بہانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
Comments are closed.