اسلام آباد: مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاہےکہ جو لوگ آئی ایم ایف کے دفتر میں گھس نہیں سکتے وہ آئی ایم ایف کے عہدیداروں پر تنقید کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف میں رکن قومی اسمبلی کا بندہ ہونے پر نوکری نہیں ملتی، ہم ٹیکس اکھٹا کرنے کے نظام میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کو آئی ایم ایف کا نمائندہ کہا گیا، پاکستان کو رضا باقر پہ فخر ہونا چاہیے، گورنر اسٹیٹ بینک بہت قابل شخص ہیں جو ایمانداری سے آئی ایم ایف میں تعینات ہوئے۔
انہوں نے ملک کے لیے آئی ایم ایف کی نوکری کو ٹھکرایاجو لوگ آئی ایم ایف کی راہداریوں میں نہیں گھس سکتے وہ آئی ایم ایف پر تنقید کر رہے ہیں۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ 2008اور2013کی حکومتیں بھی آئی ایم ایف کے پاس گئی تھیں، اس لیے انہیں ہم پر تنقید زیب نہیں دیتی۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ 72 سال میں ملک کا ایک بھی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکا۔ ہم ٹیکس اکھٹا کرنے کے نظام میں کامیاب نہیں ہوسکے، لوگوں کی امیدیں پوری نہیں ہوئیں۔
مشیر خزانہ کا کہناتھا کہ مالی بحران ٹالنے کے لیے سویلین حکومت کے بجٹ میں 40 ارب روپے کمی کی گئی، فوج کا بجٹ منجمد کرنے میں آرمی چیف جنرل باجوہ نے حکومت کی حمایت کی۔
Comments are closed.