ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی، دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت اشتعال انگیزیوں سے باز نہ آیا، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے،دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک جوان مادر وطن پر قربان ہوگیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر وادی لیپہ کے کیانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا موثر انداز میں جواب دیا گیا ،پاکستانی فوج کی جوابی کارروئی میں  دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے بھارتی فوجی چیک پوسٹس کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبلدلے میں پاک فوج کے30  سالہ سپاہی امتیاز علی شہید ہو گئے۔ مادر وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے اس بیٹے کا تعلق ضلع  نوشہرہ کے علاقے پبی سے ہے۔

Comments are closed.