رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 464 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی نے رواں مالی سال پہلے آٹھ ماہ کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کردیں جولائی تا فروری میں 464 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق  وفاقی وزارتوں کو 190 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا ہے اور وفاقی محکموں نے 157ارب 71 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں پرلگائے ہیں، ہائر ایجوکیشن کو 22 ارب 73 کروڑ روپے  کے  فنڈزجب کہ ریلوے ڈویژن کے لیے 10 ارب 14 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈزکا اجرا ہوا۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) نے 145 ارب 9 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا، وزارت آبی وسائل کے لیے52 ارب 60 کروڑ روپے جاری ہو سکے جب کہ پیپکو کے لیے 12ارب 61 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ جاری ہوسکا۔ آزاد جموں کشمیر کو 21 ارب  16 کروڑ روپے اورگلگت بلتستان کے لیے 13 ارب 4 کروڑ روپے کا  ترقیاتی فنڈ جاری ہوا۔

ملک کے اندر عارضی طور پر بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کے لیے 38 ارب 45 کروڑ روپے جب کہ ایراء کے لیے ترقیاتی فنڈ کی مد میں 2 ارب 28 کروڑ روپے کا اجرا کیا گیا۔ وزیرا عظم یوتھ اور ہنرمند پروگرام ایک ارب 51 کروڑ کا فنڈ جب کہ  فاٹا دس سالہ پروگرام  کے لیے وفاق نے 23 ارب 68 روپے کے  فنڈز جاری ہوسکے۔

Comments are closed.