کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سندھ حکومت نے 2 سے 13 مارچ تک سرکاری اورنجی اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔
کورونا وائرس کی صورتحال اور اس سے بچاؤ کے حوالے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا، کراچی میں دو افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اس خطرناک وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر پیر 2 مارچ سے جمعرات 13 مارچ تک صوبے بھر میں سرکاری اورنجی اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔
صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے 16 مارچ بروز پیر 2020ء سے دوبارہ کھل جائیں گے اور اسکولوں میں تدریسی عمل کا ایک بار پھر آغا ہوجائے گا۔
واضح رہے گزشتہ روز کراچی اور اسلام آباد میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.