اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ عالمی معیشت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ صورتحال سنگین ہونے پر بین الاقوامی معیشت کو 347 ارب ڈالرز جب کہ پاکستان کو تقریباً 5 ارب ڈالرز نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے فلپائن آفس سے جاری تازہ رپورٹ میں دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث مستقبل میں ممکنہ معاشی تباہ کاریوں کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اگر صورتحال اسی طرح گھمبیر ہوتی گئی تو یہ عالمی معیشت کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر کورونا وائرس پاکستان میں آؤٹ آف کنٹرول ہو کر بدترین صورتحال اختیار کر جاتا ہے تو اس کے باعث پاکستانی معیشت کو چار ارب 95 کروڑ ڈالرز تک نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
کورونا وائرس کی گھمبیر صورتحال میں پاکستانی کاروبار، تجارت اور عوامی سہولیات کو 1 ارب 94 کروڑ ڈالرز کا نقصان جب کہ پاکستان میں ہوٹل، ریسٹورنٹ، مینوفیکچرنگ، تعمیرات، ٹرانسپورٹ سروسز شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث نہ صرف پاکستان کی چین سے سپلائی لائن متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ وائرس شدت اختیار کرتا ہے تو اس سے پاکستان میں تقریبا ساڑھے 9 لاکھ افراد بیروزگار بھی ہو سکتے ہیں۔
A new study from ADB’s respected development economics team provides a first look at the potential economic impact of #COVID19 on Asia. It considers how the outbreak will affect countries under a range of scenarios.
READ: https://t.co/3F4MZBo8To pic.twitter.com/MY1W7Vh3CU— Asian Development Bank (@ADB_HQ) March 6, 2020
رپورٹ کے مطابق صورتحال سنگین ہونے پر بین الاقوامی معیشت کو کم سے کم 77 ارب جب کہ زیادہ سے زیادہ 347 ارب ڈالرز کا ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے تجویز کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اور اقدامات سے پاکستانی اور عالمی معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.