کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے پیسر نسیم شاہ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ایک ہفتہ کیلیے پی ایس ایل سے باہر ہوسکتے ہیں۔

قومی پیسر انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد پی ایس ایل میں بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے میڈیکل پینل کی ہدایت پر انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلے پسلیوں کی انجری کے سبب دونوں میچ نہیں کھیلے تھے۔

راولپنڈی کے میدان میں پشاور زلمی کیخلاف میچ کے دوران گلیڈی ایٹر کے باؤلر نسیم شاہ نے نہایت عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں صرف 6 رنز دیے لیکن ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد میدان سے باہر جانے پر مجبور ہوگئے۔

فرنچائز ترجمان کا کہنا ہے کہ پیسر کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے، تاہم ضرورت محسوس کی گئی تو سکین بھی کروالیا جائے گا، ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں نسیم شاہ کو ایکشن میں نظر آنے سے قبل ایک ہفتہ آرام کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

Comments are closed.