اسلام آباد: حکومت مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاریاں کرنے لگی، بجلی مزید ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1رو پے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا کردی ہے۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست دے دی ہے۔جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جنوری میں پانی سے 11.13 فیصد، کوئلے سے 32.09 فیصد ،مقامی گیس سے21.22 فیصدجبکہ درآمدی ایل این جی سے12.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ جنوری کے دوران ،فرنس آئل سے 10.28 فیصد ،ایٹمی وسائل سے 8.74 فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے بھی 0.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 13روپے77 پیسے فی یونٹ جبکہ ڈیزل سے پیدا کی گئی بجلی کی قیمت 22 روپے 83 پیسے فی یونٹ رہی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ 25 مارچ کو کیا جائے گا۔
Comments are closed.