بنگلادیش میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث تیسرے مرحلے کے تمام میچز منسوخ ہوگئے ہیں
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا، 30 اور 31 مارچ کو پریکٹس سیشن تھا
یکم اپریل کو واحد ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا
اس کے بعد 2 تا 4 اپریل کو پھر ٹیم پریکٹس سیشن تھا اور 5 تا 9 اپریل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا
پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے بقیہ تین میچز اور ایک پلے آف بھی بغیر شائقین کرانے کا اعلان کیا ہے
Comments are closed.