اسلام آباد: کورونا وائرس سے پیدا صورتحال سے نبرد آٰزما ہونے کے لیے عالمی ادارے بھی پاکستان کی مدد کو آگئے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نےمجموعی طورپر 58 کروڑ ڈالر سے زائد امداد کی پیش کش کردی۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں انسداد کورونا اقدامات اورامداد کا جائزہ لیا گیا۔ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان نے مجموعی طور پر 58 کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی پیش کش کی۔
جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے 35 کروڑ اور عالمی بینک 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر شامل ہیں، حکومت پاکستان عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک حکام سے جمعرات کو پھربات کرے گی جس میں ان پیش کشوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Comments are closed.