کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں ڈیڑھ ماہ سے جاری جزوی لاک ڈاؤن کے باعث 180 کے قریب ممالک میں بیروزگاری میں اضافہ اور مختلف شعبے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں،تاہم عالمی وباءکے دوران بھی کچھ شخصیات کو اربوں ڈالر کا فائدہ ہوا۔
آئی ایم ایف کے مطابق 1930 کے گریٹ ڈپریشن (کساد عظیم) کے بعد دنیا میں مذکورہ معاشی بحران اپنی نوعیت کا پہلا بحران ہے۔ عالمی معیشت کو 10 کھرب سے 20 کھرب ڈالر کے درمیان نقصان پہنچ سکتا ہے۔امریکا سے لے کر چین اور روس سے لے کر برطانیہ تک کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث جہاں امریکا میں کروڑوں افراد بے روزگار بن چکے ہیں۔
مگر اس کے باوجود دنیا کے چند امیر ترین افراد کی دولت میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سب سے زیادہ اضافہ دنیا کے امیر ترین شخص جیف بزوز کی دولت میں دیکھنے میں آیا ہے جس کی دولت میں کچھ ہی ہفتوں میں پاکستانی 40 کھرب روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص جیف بزوز کی دولت میں کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران 24 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کی دولت 114 ارب ڈالر سے بڑھ کر 138 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
جیف بزوز کی دولت میں ان کی آن لائن کمپنی ایمازون کے کاروبار بڑھنے کی وجہ سے ہوئی، جسے لاک ڈاؤن میں حیران کن طور پر اندازوں سے زیادہ آرڈرز ملے۔ رپورٹ میں اقتصادی اخبار بلوم برگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر سے آن لائن آرڈرز ملنے کے بعد ایمازون کے شیئرز میں 5 اعشاریہ سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔
۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نہ صرف ایمازون کے بانی بلکہ دیگر آن لائن کاروباری اداروں کے مالک ارب پتی افراد کی دولت میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہوا۔کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران امریکی ملٹی پل مینیوفیکچرنگ کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی دولت میں بھی 10 ارب 40 کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی 15 کھرب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
ایلون مسک کی طرح آن لائن اسٹور وال مارٹ کے مالکان کی دولت میں بھی 5 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح زوم ویڈیو ایپ کے مالک ایرک یووان کی دولت میں بھی 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
Comments are closed.