اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آٹا اور چینی اسکینڈلز پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد باقاعدہ تحقیقات شروع کی جائیں گی۔
ملک میں چینی اور آٹا اسکینڈل میں نیا موڑ آ گیا، ڈی جی ایف آئی اے کی رپورٹ پر نیب نے کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اربوں روپے کی ڈکیتی پر قومی احتساب بیورو خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔
نیب ذرائع کے مطابق آٹا اور چینی سکینڈلز ملکی تاریخ کے پرائم میگا اسکینڈلز میں سے ہے، اس لیے نیب تمام قانونی پہلووں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔جس کے بعد جامع اورآزادنہ ماحول میں آٹا اور چینی اسکینڈلز پر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم سیاسی رہنماوں نے چینی پر سبسڈی حاصل کی۔
Comments are closed.