بھارت کوروناکے بہانےانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،شہری آزادی پامال کررہاہے، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کورونا وائرس کے بہانے بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہاہے۔ جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہری آزادیوں بھی پامال کیا جا رہاہے۔

صدرمملکت عارف علوی ٰسے وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدراسلام آباد میں ملاقات کی،جس میں اہم قومی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدرمملکت نے کورونا وباء کاپھیلاؤ روکنے اور قرضوں میں سہولت کے لیے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔

 صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعلظم عمران خان کےدرمیان ون آن ون ملاقات کےبعد ڈی جی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ صدر اور وزیراعظم نے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کی سخت مذمت کی۔

صدر و وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہاہے۔ جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہری آزادیوں بھی پامال کیا جا رہاہے، مقبوضہ وادی میں کورونا کے مریضوں کو علاج کی بنیادی سہولیات نہ دینا افسوسناک ہے۔

 اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ حکومت غریب عوام کو ہر ممکن سہولت دینے کے لئے اقدامات یقینی بنائے۔ وزیراعظم عمران خان نے نمازتراویح کیلئے علماء سے مفاہمت کیلئے صدر مملکت کی کوششوں کو سراہا۔

Comments are closed.