اسلام آباد: ملک میں چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے رواں ہفتے طلب کر لیا ہے۔
چینی بحران پر قائم انکوائری کمیشن نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو رواں ہفتے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ تحقیقات کے حوالے سے اپنے بیانات قلمبند کرائیں، شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو اپنے ماہرین بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن شوگر ڈیلرز کیخلاف اہم شواہد اکٹھے کر چکی ہے، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے گزشتہ ماہ واجد ضیا کو خط بھی لکھا تھا، خط میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی سیکنڈل پر اپنے موقف سے آگاہ کیا تھا۔
Comments are closed.