وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنا ریکارڈ درست کریں، نائن الیون سانحہ میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا۔

اس کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزارجانیں قربان کیں، پاکستانی معیشت کو 123 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔جب کہ 20 ارب ڈالرکی امداد اس نقصان کے مقابلے میں نا ہونے کے برابر ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں وسیع پیمانے پر تباہ جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے،دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شامل ہونے سے عام پاکستانی کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان آج بھی زمینی و فضائی راستے کی سہولت مفت دے رہا ہے، کیا صدر ٹرمپ بتا سکتے ہیں کہ کسی دوسرے اتحادی نے اتنی قربانی دی ہو۔

پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے امریکہ اپنی ناکامی کا خود جائزہ لے، افغانستان میں اس وقت 1 لاکھ40 ہزار نیٹو، اڑھائی لاکھ افغان فوج موجود ہیں، امریکہ افغان جنگ میں اب تک مبینہ طور پر ایک ہزار ارب ڈالر اس جنگ میں جھونک چکا ہے، اس کے باوجود افغانستان میں دہشتگرد پہلے سے زیادہ طاقت ور ہیں۔

Comments are closed.