عیدکےبعد نیب جھاڑو پھیردےگا،حکومتی،اپوزیشن دونوں کی گرفتاریاں ہوںگی، شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد نیب جھاڑو پھیر دے گا، اپوزیشن اورحکومتی دونوں طرف سے گرفتاریاں ہوں گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ لاک ڈاؤن شہباز شریف کیلئے لاک اپ کا پروگرام ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنا سوفٹ ویئر بدلے تو ہی ان کی بچت ہو سکتی ہے، نیب کے قانون میں ترمیم کرنے سے پیغام جائے گا کہ ہم خوف زدہ ہیں، نیب قانون میں ترمیم پر سپورٹ نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوئی اپوزیشن نہیں، میں انہیں اپوزیشن نہیں سمجھتا، میں ایک بیان دوں تو جواب میں ایک بیان آئے گا یہ اپوزیشن ہے، اپوزیشن میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے، صرف بیان جاری کر دیتی ہے۔

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ جہاز اور بسوں کو اجازت دی گئی، ریلوے چلانے کی اجازت نہیں ملی، پوری دنیا میں ٹرینیں چل رہی ہیں، پاکستان میں الٹ ہو رہا ہے، لوگوں نے عید تک 24 کروڑ کی ٹکٹیں خرید لی ہیں، نہیں تو رش کنٹرول نہیں ہوگا۔

Comments are closed.