اسلام آباد: پاکستان تائکوانڈو فیڈریشن نے کھیلوں کے میدان میں نئی روایت قائم کر دی،آن لائن تائیکوانڈو چیمپئن شپ شروع کا آغاز کر دیا گیا۔
کورونا کے باعث کھیلوں کی بندش کے دوران پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے نئی روایت کی ہے، فیڈریشن کی جانب سے چھ روزہ آن لائن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں امریکا روس اور بھارت سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
پہلی آن لائن تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں کل 400 سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد کے مطابق کورونا کے باعث پیدا صورتحال میں چیمپئن شپ کا انعقاد بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چیمپئین شپ میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر آن لائن دکھائیں گے، کورین کوچ مقامی کوچز کے ساتھ مل کر ایتھلیٹس کو پوائنس دیں گے، میڈلز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔
Comments are closed.