اقتصادی رابطہ کمیٹی کا 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دےدی۔ گنے کی قیمت اور چینی کی پیدواری لاگت طے کرنے اور سٹیل ملزکے مرحوم ملازمین کے ورثاء کےلئے بقایاجات کا معاملہ بھی موخر کردیا گیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دی گئی، اسٹیل ملزکے فوت ہونے والے ملازمین کے ورثاء کوبقایاجات کی ادائیگی کا فیصلہ موخر کردیا گیا

اقتصادی رابطے کمیٹی کے فیصلے کے مطابق  گندم پنجاب اور سندھ سے برآمد کی جائے گی۔ غربت مکاو فنڈ کےلئے رقم کی فراہمی ، گنے کی قیمت ، چینی کی پیدواری لاگت طے کرنے  اور کراچی میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے پیدا ہونے والے مسائل  پر غور آئندہ   اجلاس  تک موخر کر دیا گیا۔وزیر  خزانہ   اسد عمر کی  بیرون ملک روانگی کی وجہ سے  ای  سی سی کا  اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ختم  کر دیا گیا۔

Comments are closed.