اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو23مارچ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی، جو انہوں نے قبول کرلی،عمران خان کہتے ہیں، اقتصادی ترقی کیلئے مہاتیر محمد کے تجربات سے استفادہ کرینگے۔ دونوں حکومتوں کو بدعنوانی کیخلاف عوام نے ووٹ دیئے ہیں، وزیراعظم عمران خان اورملائیشین ہم منصب میں ون ٹوون ملاقات ہوئی۔۔۔وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ان کے دفتر میں ون آن ون ملاقات کی۔۔ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ جس میں دو طرفہ تعلقات، دلچسپی کے امور اور تجارتی تعاون سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیراعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کی۔
وزیراعظم عمران خان نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے مہاتیرمحمد کے تجربات سے استفادہ کرینگے۔ ملائیشیا نے ڈاکٹرمہاتیرمحمدکی قیادت میں تیزی سے ترقی کی ہے،دونوں حکومتوں کو بدعنوانی کیخلاف عوام نے ووٹ دیئے ہیں۔
پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے دونوں ممالک کےدرمیان ویزوں کےجزوی خاتمے کامعاہدہ ہوا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیرمحمد کوآگاہ کیا، دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی کوکسی مذہب سے منسلک نہیں کیاجاسکتا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ کوالالمپور پہنچے، جہاں ائیرپورٹ پر ملائیشین نائب وزیر خارجہ سینیٹر مرزوقی بن یحییٰ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان کوملائیشیا آمد پر گارڈآف آنر بھی پیش کیاگیا۔
Comments are closed.