قائداعظم یونیورسٹی کے طلبا گروپوں میں تصادم کے بعد کشیدگی برقرار

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں رات گئے شروع  ہونے کشیدگی  آج  بھی برقرار ہے۔ دوطلباء تنظیموں کے درمیان چھڑپیں اب بھی جاری ہیں جبکہ متعدد طلباء زخمی ہو چکے ہیں۔ پولیس نے اب  تک کسی کو گرفتارکیا نہ ہی کوئی  مقدمہ درج  ہوا۔

 اسلام آباد کی  قائد اعظم یونیورسٹی میں  طلباء تنظیموں میں  تصادم کے بعد دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔ ڈنڈوں اور  پتھروں کا  آزادانہ  استعمال  کیا گیا درجنوں طلباء زخمی ہوئے جنہیں پولی کلینک  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

گزشتہ رات یونیورسٹی میں تصادم شروع ہوا، جس کے بعد آج بھی وقفے وفقے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ مشتعل طلباء نے متعدد  گاڑیوں کے شیشے  توڑ دئیےجبکہ املاک کو بھی نقصان  پہنچایا۔ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے یونیورسٹی ہاسٹل بند کردئیے گئےہیں۔ پولیس اوررینجرز کی  بھاری نفری اب بھی یونیورسٹی میں تعینات ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہناہے کہ توڑ پھوڑ میں ملوث طلباء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.