مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی شکست یقینی ہےفتح کشمیریوں کی ہوگی، سید علی گیلانی
کشمیری اپنی شناخت کیخلاف سازش ناکام بناتے ہوئے غیرمقامی افراد کو اپنی جائیدادیں نہ بیچیں، حریت رہنما
سری نگر: چیئرمین آل پارٹیزحریت کانفرنس سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام اپنی شناخت کے خلاف بھارتی سازش اور پروپیگنڈہ ناکام بناتے ہوئے کسی صورت غیرمقامی افراد کو اپنی جائیدادیں نہ بیچیں، مقبوضہ وادی میں بھارت کی شکست واضح ہے اور فتح ان شاء اللہ کشمیریوں کی ہوگی۔
چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) سید علی گیلانی کشمیری عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مسلم کشمیریوں کی شناخت کے خلاف بھارتی سازش اور پروپیگنڈہ ناکام بناتے ہوئے کسی صورت غیرمقامی افراد کو اپنی جائیداد نہ بیچیں، چاہے وہ کاروبار کی غرض سے لینا چاہتے ہوں،تعلیم یا پھر علاقائی ترقی کا لالچ دیں۔
بزرگ حریت رہنما نے واضح کیا کہ غاصب بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مذموم ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے کشمیریوں کو عزم اور اتفاق کی ضرورت ہے، تاہم مقبوضہ وادی میں بھارت کی شکست واضح ہے اور فتح ان شاء اللہ کشمیریوں کی ہوگی۔
سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت اس قدر خوف میں مبتلا ہے کہ وہ شہید کشمیری نوجوانوں کی میتیں بھی ان کے والدین کو دفنانے کیلئے نہیں دے رہا، موجودہ صورتحال میں مسلم دنیا اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اسلام کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کرے کیونکہ فلسطین کی طرح کشمیر میں اسلام کے دل پر وار کیے جا رہے ہیں۔
دریں اثنا سکھ برادری کی تنظیم دل خالصہ نے کشمیری مسلمانوں اور قائدین کے لئے عیدالفطر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے، تنظیم کی جانب سے سید علی گیلانی کی نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بزرگ حریت رہنما کو ان کی سیاسی سوچ اور نظریے کی وجہ سے بھارتی حکومت نے کئی برسوں سے گھر میں قید کر رکھا ہے۔
دوسری جانب کینیڈا میں موجود ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے دنیا بھر کی دیگر سکھ تنظیموں نے بھارت میں بڑھتے ہندوتوا نظریے کیخلاف بین الاقوامی سطح پر اٹھنے والی آوازوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے مودی سرکار کی جانب سے فاشسٹ نظریے کے تحت اجتماعی اور انفرادی انسانی حقوق کی پامالیوں، اقلیتوں کے قتل عام کے خلاف کھڑے ہونے والے افراد اور اداروں کو مبارکباد دی ہے۔
Hiya! I know this is kinda off topic however ,
I’d figured I’d ask. Would you be interested in trading links or maybe guest
authoring a blog post or vice-versa? My website discusses a lot of the same topics as yours and I
feel we could greatly benefit from each other. If
you’re interested feel free to shoot me an e-mail.
I look forward to hearing from you! Fantastic blog by
the way!
I was suggested this web site by means of my cousin. I am not certain whether or not
this submit is written by him as nobody else realize such distinct approximately my problem.
You are incredible! Thanks!
Awesome article.
You’re so cool! I don’t believe I’ve read anything like that before.
So wonderful to find another person with some genuine thoughts on this subject.
Really.. thanks for starting this up. This web site is one thing that is
required on the internet, someone with a bit of originality!
Thank you for the auspicious writeup. It in fact was a amusement
account it. Look advanced to far added agreeable from you!
However, how can we communicate?