بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،جسے وزیراعظم عمران خان نے منظور کر لیا ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون و انصاف کے عہدے سے پھر مستعفی ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھجوا دیا ہے، بیرسٹر فروغ نسیم نے اس مرتبہ بھی سپریم کورٹ میں وفاق کی نمائندگی کیلئے استعفیٰ دیا۔

فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر دیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں کیس میں وفاق کی نمائندگی کروں گا۔

بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، کیس لڑنے کے دوران وزارت قانون کا قلمدان وزیراعظم کے پاس رہے گا، وزیراعظم کی جانب سے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں۔

فروغ نسیم نے مزید کہا ہے کہ میرا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ یا کسی بھی جج، بار کونسل یا وکیل کے ساتھ کوئی ذاتی عناد نہیں، وزیرقانون کی حیثیت سے قرآن،حدیث، آئین اور قانون کی روشنی میں فیصلے کیے، ججوں اور عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر نئی درخواست میں سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان، وزیرقانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر الزام عائد کیا تھا کہ ان شخصیات نے حکومتی ایماء اور بدنیتی پر مبنی ریفرنس ‏تیار کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست میں کہا تھا کہ وزیرقانون فروغ نسیم نے اپنی ہی حکومت کے اٹارنی جنرل ‏انورمںصورکو جھوٹا کہا، انہوں نے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کو دغا باز اور بہروپیا قرار دیتے ہوئے ان کی پاکستانی شہریت پر بھی سوال اٹھایاہے۔

اضح رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ 2 جون کوجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ‏ریفرنس کی کارروائی رکوانے کی درخواستوں پر سماعت کرےگا۔جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکیل ‏منیرملک نے کراچی رجسڑی سے ویڈیو لنک کے زریعے دلائل دینے کی درخواست ‏دائرکردی۔

3 Comments
  1. web hosting service says

    I think everything published made a ton of sense. However, think on this, what if
    you were to create a awesome post title? I ain’t saying your information isn’t solid,
    however what if you added something that grabbed a person’s attention? I mean بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی
    وزیر برائے قانون و انصاف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا – News Diplomacy is
    kinda vanilla. You ought to peek at Yahoo’s home page and note how they create news titles to get
    viewers to click. You might add a related video or a pic or two to get readers interested about what you’ve written. Just my opinion, it might make your posts a little livelier.

  2. web hosting providers says

    It’s really a great and helpful piece of info. I’m satisfied that you simply shared this useful information with us.

    Please keep us up to date like this. Thank you for sharing.

  3. website hosting companies says

    Its such as you learn my thoughts! You appear to know a lot approximately this, such as
    you wrote the e book in it or something. I believe that you simply can do with some percent to pressure the message house a little
    bit, however other than that, that is fantastic blog.

    A fantastic read. I’ll definitely be back.

Comments are closed.