قومی رابطہ کمیٹی کا کورونا پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک وبا کی روک تھام اور معاش کے مابین توازن برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے، کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بعض شعبے معطل رہیں گے، اجلاس میں کاروباری اداروں اور تجارتی سرگرمیوں کی تجویز کردہ فہرست پر وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اتفاق کیا

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس  اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس او پیز کو لاگو کیا جائے گاہیلتھ ورکرز

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں خصوصا مزدور طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

اجلاس میں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے گرانقدر خدمات پر ہیلته ورکرز کو  خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ہر ممکن سہولت کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم نے ٹیسٹنگ ، ٹریکنگ اور قرنطینہ حکمت عملی کی بھی تعریف کی۔

Comments are closed.