ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سےآئی سی سی کا بورڈ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا۔اجلاس میں اس سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور آئندہ برس نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ پر بورڈ ممبران نے مزید ایک ماہ صورتحال کو مانیٹر کرنے پر اتفاق کیا۔
آئی سی سی ترجمان کے مطابق ایک ماہ کے دوران مختلف متبادل منصوبے زیرغور لائے جائیں گےاور ٹورنامنٹس کے انعقاد یا التواء کے فیصلے تک پہنچنے سے قبل حفظان صحت، میزبان ملک کے معاملات، کھلاڑیوں کی حفاظت اور مداحوں کی دلچسپی کو بھی زیر غور رکھا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے تبدیل ہونے والی صورتحال کے تناظر میں آئی سی سی مختلف حکومتوں اور دیگر شراکت داروں سے رابطے میں ہے تاکہ ہر کسی کی صحت کو محفوظ بناتے ہوئے کرکٹ ایونٹس کا انعقاد کیا جاسکے۔
اجلاس میں آئی سی سی کے معاملات میں رازداری کی خلاف ورزی کے تنازعے پر بھی بات ہوئی، اس تنازع کی وجہ سے 28 مئی کو ہونے والا اجلاس بھی مؤخر کردیا گیا تھا اور معاملے کی انکوائری کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے اس میں بورڈ ممبران اور آئی سی سی منیجمنٹ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد ایتھکس آفیسر ہر بورڈ کے سربراہ سے پوچھ گچھ کرسکتا ہے۔اس عمل میں پی سی بی کے سربراہ اور آئی سی سی کے فنانس کمیٹی کے چیئرمین احسان مانی اور آزاد ڈائریکٹر اندرا نوئی ایتھکس آفیسر کی معاونت کریں گے۔

Comments are closed.