اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے تین سے چار روز میں مزید 15 معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے، انتہاء پسند بھارت نےکورونا کی آڑ میں بدمعاشی، غنڈہ گردی اور دہشت گردی شروع کررکھی ہے۔
مشعال ملک نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں پچھلے 3 سے 4 روز میں 15 سے زائد شہادتیں ہوئیں، شہداء کی میتیں اہلخانہ کو دی جارہی ہیں نہ انکی شناخت بتائی جارہی ہے، ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں گاؤں کے گاؤں نذرآتش اور گھروں کو باردوی مواد اڑایا جارہا ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا ے کہ بھارت نے کورونا کی آڑ میں بدمعاشی، غنڈہ گردی اور دہشت گردی شروع کر رکھی ہے، کورونا وباء کے درپردہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم ہورہے ہیں، ایک نہتی قوم پر اس قدر بہیمانہ مظالم کو تاریخ کبھی نہیں بھولے گی۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یہ نہ ہو کورونا وباء ختم ہو تو مقبوضہ کشمیرایک قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہو، انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور جنگی جرائم کا نوٹس لے اور مظالم کے خاتمے کیلئے بھارتی افواج کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکلوایا جائے۔
Comments are closed.