لاہور: پنجاب کی نئی حکومت نے مسلم لیگ ن دور میں شروع کیے جانے والے شعبہ تعلیم کے منصوبوں کو اپنے 100 روزہ پلان میں شامل کرلیا ہے۔
سابق دورحکومت کا طلبہ میں سائیکل فراہم کرنے،طالبات کو ای واوچر دینے کے منصوبے نئے 100 روزہ پلان میں شامل کر لئے گئے ہیں۔
سابق حکومت کا سائنس لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن، نئی سائنس لیبارٹریز بنانے کا منصوبہ بھی تحریک انصاف حکومت کے 100 روزہ پلان میں شامل کیا گیا ہے۔
شام کو سرکاری سکولوں میں تدریسی عمل جاری رکھنے، سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے تمام تراعدادوشمار شمار آن لائن کرنے کا ن لیگ حکومت کا منصوبہ بھی نئے پلان میں شامل کیا گیا ہے۔
اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں پرکمپیوٹرائزڈ سسٹم کرنے کا سابق حکومت کا منصوبہ، اسکولز لائبریریز بنانے کا سابق دور حکومت کا منصوبہ بھی نئے 100 روزہ پلان میں شامل ہے۔
Comments are closed.