دورہ انگلینڈ کے منتخب قومی کرکٹرز حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کورونا کا شکار

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، تینوں کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے،دیگر دو کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

عثمان شنواری اور عماد وسیم کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کےعلاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ آج مکمل کرلیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق اسکواڈ میں شامل ان اراکین کے ٹیسٹ چار مختلف شہروں، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے۔

Comments are closed.