بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم کشمیری بچہ قتل، واقعہ انسانیت کی توہین ہے،ایمنسٹی
کشمیری عوام 11 ماہ سے بنیادی انسانی حقوق کے بغیرکرفیو صورتحال میں زندگی گزارنے پر مجبور
سرینگر: مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم کی ہرحد عبور کر گئی، عالمی ادارے بھی بھارتی بربریت پر چیخ اٹھے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیر میں کمسن بچے کے قتل کو انسانیت کے بنیادی اصولوں کی توہین قرار دیا ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم” ایمنسٹی انٹرنیشنل “نے ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک کمسن بچے کے قتل پر سخت تنقید کی ہے، تنظیم نے معصوم بچے کا غیرقانونی قتل انسانی زندگی اور انسانیت کے بنیادی اصولوں کی سراسر توہین قرار دیاہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ عام شہریوں کا قتل جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت کی طرف سے مسلط کردہ فوجی لاک ڈاون کے300 دنوں کے دوران قتل وغارت، گرفتاریاں ، نظربندیاں اوربے حرمتیاں ایک معمول بن چکی ہیں۔
کے ایم ایس کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کے مشاہدات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کشمیری نوجوان فاشسٹ مودی حکومت کا اصل نشانہ ہیں۔ کشمیری خواتین خوف وہراس اور بے حرمتی کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافت بھی جرم بن گئی ہے جہاں سچ بولنے پر رپورٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ب ھارتی پولیس نے قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر میں ٹرانسپورٹرز کے احتجاجی مارچ کو ناکام بنادیا۔ ٹرانسپورٹرز سرینگر کے پریس کلب میں جمع ہوئے اور قابض حکام سے دوہرے لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ٹرانسپورٹرز کی حالت زار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
Thank you a lot for sharing this with all folks you really
recognise what you are talking approximately! Bookmarked.
Kindly also seek advice from my website =).
We could have a link change contract among us
Everything is very open with a precise clarification of the
issues. It was really informative. Your site is very useful.
Thank you for sharing!
Greetings! Very useful advice in this particular post!
It’s the little changes that produce the biggest changes.
Thanks a lot for sharing!
First of all I would like to say awesome blog!
I had a quick question that I’d like to ask if you don’t mind.
I was curious to find out how you center yourself and clear your
head prior to writing. I have had a difficult time clearing my thoughts
in getting my thoughts out. I do enjoy writing but it just seems like the first 10 to 15 minutes
are generally wasted just trying to figure out how to begin. Any suggestions
or hints? Kudos!