مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر جاری، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کا جبر جاری ہے، کلگام ا ور ترال میں کارروائی کے دوران چار کشمیری نوجوان شہید کر دیے گئے۔ ظالمانہ کاروائی کے بعد کشمیری نوجوانوں نے بھارت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

ضلع کلگام کے گاؤں’ریدوانی’ کو گھیرے میں لے کر بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیری سڑکوں پرآ گئے اور بھارت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

ترال کے گاؤں رشی پورہ میں بھی ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کیا گیا۔ بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی۔

Comments are closed.