تحریک انصاف حکومت کا قومی تعلیمی پالیسی کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف حکومت نے قومی تعلیمی پالیسی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں،اڑھائی کروڑ بچوں کے اسکولوں میں داخلہ حکومت کا پہلا ہدف ہے۔اسلام آباد میں نیشنل اسکل یونیورسٹی بنائی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے قومی تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا گیا۔اڑھائی کروڑ بچوں کا اسکولوں میں داخلہ  پہلاہدف قرار دیا گیا ہے، معیاری تعلیم کی فراہمی، فنی تعلیم اور ملک بھرمیں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنا بھی اہداف میں شامل ہیں۔۔ اسلام آباد میں نیشنل اسکل یونیورسٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا

وزیرتعلیم شفقت محمودنے کہاکہ اسلام آبادمیں 27 ہزار بچےاسکولوں سے باہرہیں۔ان کی انرولمنٹ کے لیے  پائلٹ پراجیکٹ کا آج سے آغازکردیاہے۔وزیراعظم کی ہدایت پرقومی نصاب کونسل تشکیل دے رہے ہیں  جبکہ ٹیچرزٹریننگ پروگرام بھی شروع کریں گے۔

   ماہرین  تعلیم نے تعلیمی پالیسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہاہےکہ چاہتے ہیں اس بار پالیسی   پرعمل بھی ہو۔

Comments are closed.