لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اسکول کھولنے سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے،صوبائی وزیر اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر 15 اگست تک تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر برائے اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے تمام اسکول کھول دیں گے۔ اسکولوں میں بیک وقت تمام طلبہ کو پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پہلے مرحلے میں صرف ضروری کلاسز شروع کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک کمرہ جماعت میں صرف 20 طلبہ کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی، مراد راس کا کہنا تھا کہ لاہور گرائمر سکول (ایل جی ایس) معاملے پر متاثرہ طالبات اور ان کے والدین سے پیر کو ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.