این سی او سی نے کورونا کے خلاف جنگ میں ہماری قیادت کی، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی کارکردگی کوسراہتے ہو ئے کہاکہ این سی او سی نے کوروناکے خلاف جنگ کے محاذ پر ہماری قیادت کی جب کہ قوم نے ایس و پیز پر عمل کر کے اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سو روز مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے سینٹر کا دورہ کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور و فاقی وزراء بھی ہمراہ تھے ۔وزیر اعظم نے این سی او سی کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

 سینٹر کے دورے کے موقع پروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے این سی او سی کی سو روزہ کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی پربریفنگ دی ۔ وزیر اعظم نے ادارے کی کارکردگی کوسراہتے ہو ئے کہاکہ این سی او سی نے کوروناکے خلاف جنگ کے محاذ پر ہماری قیادت کی جبکہ پوری قوم نے ایس و پیز پر عمل کر کے اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے مشکل حالات میں قابل فخر کام کیا اور بہترین رہنمائی کی۔اسمارٹ لاک ڈاون سے معیشت پرہونے والے منفی بھی اثرات کم ہوئے ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور عید قربان کے دوران کورونا سے بچاو کے لیے موثر آگاہی مہم چلائی جائے ۔ وزیر اعظم نے کوروناکے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکرز ،طبی عملے اور انتظامیہ کی خدمات کو بھی شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

Comments are closed.